یمن : صراوح اور نہم میں حوثی ملیشیا پر عرب اتحاد کے فضائی حملے
یمن میں عرب اتحاد کے طیاروں نے صراوح ضلعے کے اطراف میں مارب اور صنعاء کے بیچ باغی حوثی ملیشیا کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ کارروائی میں ملیشیا کے 12 ارکان ہلاک ہو گئے۔
صنعاء کے مشرق میں واقع ضلعے نہم میں یمنی فوج نے المداریج کے علاقے میں باغی حوثیوں کے جتھوں پر توپ سے گولہ باری کی۔
ادھر محلی کے علاقے کے مغرب میں اتحادی طیاروں نے باغیوں پر فضائی حملے کیے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے لیے گولہ بارود اور ہتھیار لے کر جانے والی دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
یمنی فوج کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں جاری شدید لڑائی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران عرب اتحادی طیاروں کے حملوں میں کم از کم 100 مسلح حوثی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاک شدگان میں باغیوں کے کمانڈر اور رہ نما بھی شامل ہیں۔
-
یمن : المخا پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ عرب اتحاد کے ہاتھوں ناکام
یمن کے مغربی شہر المخا میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحاد کے فضائی دفاعی ...
مشرق وسطی -
یمن : حوثیوں کے لیے کام کرنے والے ایرانی جاسوس عرب اتحاد کےنشانے پر
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے تعز شہر کے ...
مشرق وسطی -
یمن:16 نئے قوانین کی منظوری کے لیے حوثیوں کا ارکان پارلیمان پر دباؤ
یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے قائم کی گئی سپریم سیاسی کونسل کے چیئرمین ...
مشرق وسطی