.

شاہ سلمان روایتی رقص ’عرضہ‘ میں فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے:وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جاری32 ویں سالانہ الجنادریہ میلے کے موقع پر کل منگل کی شام الریاض میں روایتی سعودی رقص ’عرضہ‘ پیش کرکے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا۔ عرضہ ڈانس میں شاہ سلمان کی شمولیت اس امر کا برملا اظہار ہے کہ سعودی حکومت ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کو کس حد تک اہمیت دے رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرضہ رقص کے لیے الریاض میں شاہ سلمان کے استقبال کے لیے اعلیٰ حکومتی شخصیات موجود تھی۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین کے مشیر خاص شہزادہ عبدالالہ بن عبدالعزیز، الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز،شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ خالد بن عبدالعزیز بن عیاف،شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، الریاض نے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز اور عبدالمحسن بن عبدالعزیز التویجری موجود تھے۔

روایتی عرضہ رقص اس وقت شروع ہوا جب شاہ سلمان بن عبدالعزیز پلیٹ فارم پرآئے۔ تقریب کے اختتام شاہ سلمان نے مہمانوں میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں اور تحائف پیش کیے۔