.

عرضہ رقص میں شاہ سلمان کے ہمراہ دیکھا جانے والا بچہ کون؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر الریاض میں جاری الجنادریہ میلے کے موقع پرروایتی عرضہ رقص پیش کیا گیا۔ عرضہ رقص میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔ عرضہ رقص میں شاہ سلمان کے ہمراہ ایک کم سن بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگ یہ جاننے کی کوشش کررہےہیں کہ آیا۔

العربیہ ڈات نیٹ نے الدرعیہ بینڈ کے نعروں’اے اھل عوجا تمہیں میرا سلام‘ کے ساتھ شروع ہونے والے اس رقص میں شریک اس ننھے بچے کی شناخت کی ہے۔

قومی لباس میں ملبوس ننھا مہمان امریکا میں متعین سعودی عرب کے سفیر کا بیٹا عبدالعزیز بن خالد بن سلمان ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں سالانہ کی بنیاد پر ہونے والے اس میلے اور عرضہ رقص میں بادشاہ اپنے بچوں کو شریک کرنے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ بادشاہ کے ساتھ ساتھ روایتی رقص میں شریک شہزادے اور دیگر افراد بھی فوجی لبناس پہن کر تلوار ہاتھ میں اٹھا کر طبلے کی دھن پر رقص میں حصہ لیتے ہیں۔ اس موقع پر مختصر قصائد بھی گائے جاتے ہیں۔