شاہ سلمان ریلیف مرکز کی مشرقی الغوطہ کے مکینوں کےلیے فوری انسانی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف مرکز نے شامی فوج کی تباہ کن بمباری سے متاثرہ مشرقی الغوطہ کے مکینوں کے لیے فوری امدادی سامان بھیجا ہے۔

شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقے کے متاثرین کے لیے امدادی سامان پر مشتمل پیکٹ بھیجے گئے تھے۔ان میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کے زیر اہتمام خیراتی باورچی خانے کو چلانے کے لیے سامان اور بسکٹ شامل ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی الغوطہ میں واقع قصبوں الدوما ، عربین ، حرستہ، مصرابہ اور دوسرے علاقوں کے مکینوں میں مملکت کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف مرکز آیندہ چھے ماہ تک جنگ سے متاثرہ مشرقی الغوطہ میں خیراتی باورچی خانہ چلائے گا۔اس کے ذریعے متاثرہ شامیوں میں دو لاکھ سے زیادہ کھانے تقسیم کیے جائیں گے اور اس طرح اوسطاً روزانہ دو ہزار کھانے تقسیم کیے جائیں گے۔

شاہ سلمان مرکز جنگ زدہ علاقے میں غریب اور مصیبت زدہ خاندانوں میں امدادی خوراک کے 5633 پیکجز بھی تقسیم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size