الجوف صوبے میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں اتوار کے روز سرکاری فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید معرکہ آرائی جاری رہی۔

زمینی ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ یہ لڑائی المصلوب ضلعے کے مغربی حصّے میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق معرکے کے دوران باغی ملیشیا کے عناصر کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہو گئی جب کہ یمنی فوج نے ایک حوثی جنگجو کو قیدی بنا لیا۔

اس کے علاوہ المتون ضلعے کے پہاڑی علاقوے میں بھی یمنی فوج اور حوثیوں کے بیچ جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں توپ خانوں سے شدید گولہ باری کی گئی جب کہ یمنی فوج کو عرب اتحاد کی فضائیہ کی سپورٹ بھی حاصل رہی۔

جھڑپوں کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک عسکری گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں