یمن کے لیے ’یو این‘ مندوبہ حوثیوں کے ملے بغیر صنعاء سے واپس
یمن کے لیے اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی لیز گرانڈے یمنی دارالحکومت صنعاء کے دو روزہ دورے کے بعد کل بدھ کو واپس چلی گئیں۔ دو روز کے دوران انہوں نے ایران نواز حوثی باغیوں سے کوئی ملاقات نہیں کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسز گرانڈے کی اچانک واپسی کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی انہوں نے اس کی کوئی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے باغیوں کی قائم کردہ غیرآئینی حکومت کے وزیر خارجہ ھشام شرف سے مختصر ملاقات کی تھی۔ مگر ھشام شرف کا تعلق حوثی گروپ سے نہیں بلکہ وہ سابق مقتول صدر علی عبد اللہ صالح کی جماعت پیپلز کانگریس کے رہ نما ہیں۔
یمن کے خبر رساں اداروں نے اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی کی صنعاء سے واپسی کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ وہ حوثیوں کو ملے بغیر واپس لوٹ گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی دو روز قبل یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچی تھیں۔ ان کے ساتھ اقوام متحدہ اور عالمی امدادی اداروں کی ٹیمیں بھی یمن کے دورے پرآئیں۔ انہوں نے صنعاء میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ یمن کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس جنیوا میں ہوگی۔
لیزے گرانڈے عراق میں اقوام متحدہ کی سابق انسانی حقوق کی ہائی کمشنر رہ چکی ہیں۔ انہیں حال ہی میں جیمی میک گولڈرلیک کی جگہ پر یمن کا خصوصی مندوب مقرر کیا گیا تھا۔ میک گولڈرلیک پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف داری کا الزام عاید کیا گیا تھا۔
-
صنعا ء میں ارحب کے معرکے کے بعد بغاوت کا خاتمہ ہوجائے گا: یمنی کمانڈر
یمنی حکومت کی فورسز نے دارالحکومت صنعا ءکے نواح میں واقع ضلع ارحب کی جانب ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثی اور علی صالح کے پیروکار کھل کر آمنے سامنے آگئے
صنعا میں خود ساختہ حکومت کی وزارتوں پر حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں میں نیا ...
بين الاقوامى -
حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو صنعا میں داخلے سے روک دیا
یمن میں حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی ایک اور خلاف ورزی کا ...
بين الاقوامى