سعودی خاتون نے ملازمت کیوں چھوڑی،؟سبب جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
عموما کسی اچھی ملازمت کے لیے لوگ اپنی پہلی نوکری چھوڑ دیتےہیں مگر سعودی عرب میں ایک خاتون نے بہترین ملازمت کو ایک ایسی وجہ سے لات مار دی جسے جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خاتون کی اس انوکھی مہم جوئی کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ موصوفہ کونومولود بچوں کی تصاویر اتارنے کا بہت شوق ہے۔ اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لیےاس نے ایک پیشہ ور ملازمت ترک کردی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسراء المرزوق نے بتایا کہ ‘مجھے نومولوں کی تصاویر اتارنے یا اپنے شوق کی تکمیل کے لیے نوکری چھوڑنے پر کوئی فسوس نہیں۔ میں آزادی سے کام کرنا زیادہ بہتر سمجتھی ہوں۔
اسراء کو کم سن بالخصوص نومولود بچوں کی تصاویر بنانے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ اس کے شوہر مرتضیٰ الخنیزی کا کہنا ہے کہ اس نے منگنی کے دوران یہ جانا کہ اس کی منگیتر نومولود بچوں کی تصاویر بنانے کا کس حد تک شوق رکھتی ہے۔
اب اس شوق میں مرتضیٰ بھی شامل ہوچکے ہیں۔ دونوں نے مل کر جدید کیمرے خریدنے کے ساتھ انٹرنیٹ پر تصاویر کے کورسز بھی کیے ہیں۔ وہ مزید مہارت کے لیے بیرون ملک سفربھی کرچکے ہیں۔
انہوں نے سنہ 2013ء میں نومولود بچوں کی تصاویر کے لیے ایک خصوصی کمرہ بھی تیار کرایا۔ قطیف شہرمیں قائم کردہ اس کمرے میں اسٹوڈیو بھی بنائے گئے ہیں۔ دونوں میاں بیوی نومولود بچوں کی تصایور کے تین مجموعے 4500 سے 6200 ریال میں فروخت کرچکے ہیں۔
-
سعودی عرب : قطیف میں سکیورٹی فورسز کا اہل کار جاں بحق
سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہل کار جاں بحق ہو ...
مشرق وسطی -
قطیف میں دہشت گردی، او آئی سی کی شدید مذمت
اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] نے گذشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دہشت ...
بين الاقوامى -
سعودی وزارت داخلہ کا "قطیف کارروائی" سے متعلق تفصیلات کا اعلان
سعودی وزات داخلہ نے رواں ماہ کے آغاز میں قطیف میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ...
مشرق وسطی