غزہ پٹی میں حماس کے عسکری ٹھکانے پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ
اسرائیلی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اس کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ پٹی میں حماس تنظیم کے ایک عسکری کمپاؤنڈ میں واقع ٹھکانے کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی فلسطینیوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کے بعد عمل میں آئی۔
اتوار کے روز جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یہ کارروائی غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں کی۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار ہارٹرز نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی شب چار فلسطینیوں نے کیسوویم گاؤں کے نزدیک سرحدی باڑ کی خلاف ورزی کی اور ان کے ہاتھوں میں آتشی مواد سے بھری شیشے کی بوتلیں تھی۔
اسرائیلی فوج کی ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ فلسطینیوں نے سرحد کے نزدیک کاموں میں استعمال ہونے والی ایک بڑی گاڑی میں آگ لگا دی اور فرار ہو گئے۔ تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
فلسطینی وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کے بعد غزہ میں قطری کمپنی بند
فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے حال ہی میں غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران قافلے ...
مشرق وسطی -
قطری مندوب کا غزہ میں جوتوں سے 'خیر مقدم'، پرچم بھی اتار پھینکا
غصے سے بپھرے اہل غزہ نے قطری مندوب کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا
مشرق وسطی -
غزہ کی سرحد پر بم دھماکے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چار ...
مشرق وسطی