غزہ کی سرحد پر بم دھماکے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز غزہ اور سنہ انیس سو اڑتالیس کےدوران قبضے میں لے گئےفلسطینی علاقوں کے درمیان لگائی گئی باڑ کے قریب پیش آیا۔
العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب بم دھماکے میں چار اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد قابض فوج نے غزہ کے اندر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے سرحد پر دھماکے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی خبر کی تفصیلات روک دی ہیں۔ بعد ازاں ’العربیہ‘ کےنامہ نگار کو اطلاع ملی کہ سرحد پر دھماکے میں زخمی فوجیوں کی تعداد چار ہے، ان میں سے تین شدید زخمی ہیں جب کہ ایک کو معمولی زخم آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے اسرائیلی فوج کے ٹینک کونشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کے اندر مختلف اہداف پر تو پ خانے سے گولہ باری کی۔
ادھر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹینکوں کی مدد سے غزہ کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز پر گولہ باری کی گئی ہے۔
ادھر فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ مشرقی خان یونس کے مقام پر ہوا ہے تاہم اس میں فلسطینیوں کی طرف سے کسی فوجی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
-
غزہ پٹی : اسرائیل کی حماس کے ٹھکانے پر بم باری
اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کو علی الصبح غزہ پٹی میں فلسطینی تنظیم حماس کے ایک ...
مشرق وسطی -
راکٹ حملے کے بعد غزہ میں حماس کی تنصیبات پر اسرائیلی بمباری
اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روزایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ ...
مشرق وسطی -
غزہ میں تین ہفتے سے شدید زخمی حماس کےسینیر رہ نما خالق ِحقیقی سے جاملے
غزہ میں حماس کے ایک سینیر رہ نما تین ہفتے تک موت وحیات کی کشمکش میں ...
مشرق وسطی