حوثی ملیشیا کے زنانہ ونگ’زینبیات‘ کی عہدیدار باہمی چپقلش میں ہلاک
یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایران نواز حوثی ملیشیا کی خواتین ونگ کے ایک سرکردہ جنگجو کو قتل کردیا گیا ہے۔ جنگجو کی ہلاکت حوثیوں کی باہمی چپقلش اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں کا حصہ بتائی جاتی ہے۔
صنعاء سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حوثی جنگجو حسین البکلی کو اس کے ایک ساتھی نے ہفتے کے روز بیت بوس کے مقام پر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
البکلی حوثیوں کی عسکری تنظیم اور وزارت دفاع کے درمیان رابطہ کاری کے شعبے کا سربراہ تھا۔ اس کے علاوہ وہ خواتین ونگ ’الزینبیات‘ کا بھی درجہ اول کا عہدیدار بتایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ حوثیوں کا الزینبیات ونگ صنعاء سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں گھروں پر دھاووں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے لیے قائم کیا گیا اور اس گروپ میں شامل خواتین جنگجو شہریوں کے قتل سمیت دیگر جرائم کی ذمہ دار قرار دی جاتی ہیں۔
-
2 کروڑ 20 لاکھ افراد کو مختلف النوع امداد کی فوری ضرورت ہے: یمنی وزیر
حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ ایلچی مارٹن گریفتھ کی موجودگی میں باہر سے آنے والے ...
بين الاقوامى -
سعودی فوج کی یمن کی سرحد پر کارروائی، متعدد حوثی ہلاک اور گرفتار
یمنی فوج کی صعدہ گورنری کے اندر پیش قدمی
مشرق وسطی -
حوثی باغی یمنی عوام پرقحط مسلط کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں:سعودی سفیر
یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغی تہران کی ...
مشرق وسطی