عراق میں داعش کے ہاتھوں ہلاک 38 مزدوروں کی باقیات بھارت کے حوالے
عراقی حکومت نے سنہ2014ء میں شمالی شہر موصل میں دہشت گرد گروپ ’داعش‘ کے حملے میں ہلاک ہونے والے 38 مزدوروں کی لاشیں نئی دہلی کے حوالے کردی ہیں۔
عراق میں متعین بھارتی سفیر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مقتولین کی میتیں خصوصی فوجی طیارے پر بھارت روانہ کی جائیں گی۔ خارجہ امور کے وزیر بھی ہمراہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ عراقی حکام نےگذشتہ برس موصل میں ایک اجتماعی قبر کا پتا چلایا تھا جس میں دفن کیے گئے افراد کی شناخت ان بھارتی مزدوروں کے طورپر کی گئی تھی جنہیں موصل کےقریب داعش نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مقتولین میں بیشتر کا تعلق شمالی بھارت سے بتایا جاتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 2014ء میں بھارت کے 39 شہریوں کو اغواء کرلیا گیا تھا جس کےبعد ان کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں متضاد اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔
ان بھارتی شہریوں کو داعش نے سنہ2014ء کو موصل سمیت عراق کے وسیع علاقے پر ڈرامائی انداز میں قبضے کے دوران اغواء کیا۔ مغربی موصل کے شمالی علاقے دوش سے ان کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے ملی تھیں۔
-
شامی حکومت اور داعش کے درمیان پراسرار ڈیل، لاشوں اور قیدیوں کا تبادلہ
شام میں با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش تنظیم اور بشار حکومت کی فورسز کے درمیان ...
مشرق وسطی -
عراق میں داعش کے ظلم و زیادتی کا شکار خواتین "زندہ لاشیں"
دنیا بھر میں جنگی تنازعات کے مقامات پر جنسی تشدد کی روک تھام سے متعلق اقوام متحدہ ...
مشرق وسطی -
عراق: انتخابات کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ، داعش کا دہشت گرد سیل گرفتار
عراق میں ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹریٹ کے ایک اعلان کے مطابق موصل میں داعش تنظیم ...
مشرق وسطی