امریکا : یوٹیوب کے صدر دفتر میں فائرنگ سے ایک ہلاکت اور متعدد افراد زخمی
امریکا میں پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ریاست کیلیفورنیا میں سان فرانسسکو کے نزدیک واقع کمپنی "یوٹیوب" کے صدر دفتر میں ایک خاتون کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں فائرنگ کرنے والی خاتون نے خود کشی کر لی۔
العربیہ کی خاتون نمائندہ کے مطابق ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
سان برونو کے پولیس کمانڈر اِڈ باربرینی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے جن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک شخص چل بسا اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہی شخص فائرنگ کرنے والا ہے"۔
امریکی نیوز چینل "سی این این" نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ "منگل کی دوپہر ایک خاتون یوٹیوب کے دفتر میں داخل ہو گئی اور ایک شخص پر گولی چلا دی"۔ ذریعے کے مطابق یہ فائرنگ کا واقعہ نہیں تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
امریکی چینل فوکس نیوز کے مطابق متعدد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔
دوسری جانب یوٹیوب کی مالک گوگل کمپنی نے ٹوئیٹر پر بتایا ہےکہ "ہم حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آپ لوگوں کو سرکاری معلومات فراہم کی جائیں گی"۔
سی این این نے یوٹیوب کی ایک خاتون اہل کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ ایک وڈیو کانفرنس کا انعقاد کر رہی تھیں۔ خاتون کے مطابق اچانک ملازمین میں افراتفری مچ گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے تا کہ جلد از جلد باہر نکل سکیں۔
-
یوٹیوب: آف لائن وڈیوز کا فیچر اب 125 ممالک میں
انٹرنیٹ پر وڈیوز کی مقبول ترین ویب سائٹ یوٹیوب نے آف لائن لطف اندوز ہونے کے لیے ...
ایڈیٹر کی پسند -
امریکا: عربی بولنے پر ’یوٹیوب‘ بلاگرکو طیارے سے اتار دیا گیا
امریکا میں عربی اور مسلمانوں سے نفرت کے مظاہر اب کوئی نئی بات نہیں رہی۔ آئے روز ...
بين الاقوامى -
یوٹیوب تین سال بند رہنے کے بعد پاکستان میں بحال
پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ملک میں تین سال کی پابندی کے ...
پاكستان