یمن : اماراتی فورسز نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ایرانی ڈرون طیارہ پکڑ لیا
متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج میں ڈرون طیاروں کے خلاف دفاع کے مخصوص یونٹ نے منگل کے روز دھماکا خیز مواد سے بھرا ہوا ایک "قاصف/1" ایرانی ڈرون طیارہ تحویل میں لے لیا۔ یہ طیارہ یمن کے مغربی ساحل پر سرکاری فوج کے ٹھکانوں کے نزدیک دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔
اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق طیارے کے معائنے کے دوران اس کے اندر سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا جو منتخب اہداف کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔
سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نے باور کرایا ہے کہ ایران کی ان صلاحیتوں پر روک لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا جو نہ صرف یمنی فوج اور عوام کے لیے بلکہ بحر احمر میں سمندری جہاز رانی کے لیے بھی براہ راست خطرہ ہیں۔
-
عرب اتحاد نے یمن کے ضلع میدی میں دو ایرانی ڈرون مار گرائے
عرب اتحادی افواج نے یمن کے صوبے حجہ کے ضلع میدی کی فضائی حدود میں پرواز ...
بين الاقوامى -
حوثیوں نے ایران کی وجہ سے یمن میں سیاسی عمل مشکل تر بنا دیا : سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں کسی بھی سیاسی عمل کی ...
بين الاقوامى -
یمن : حوثی ملیشیا کی جانب سے صعدہ صوبے کی بندش
یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے شمالی صوبے صعدہ میں اپنے مرکزی گڑھ کو کئی ہفتوں سے ...
مشرق وسطی