عرب اتحاد نے یمن کے ضلع میدی میں دو ایرانی ڈرون مار گرائے
عرب اتحادی افواج نے یمن کے صوبے حجہ کے ضلع میدی کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے ایران کے دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے مار گرائے ہیں ۔
العربیہ کو عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایک روز قبل میدی میں یمن کی قومی فوج اور عرب اتحادی فوج کی نقل وحرکت اور ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لیے ایرانی ساختہ دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے فضا میں چھوڑے تھے۔یمنی فوج نے حال ہی میں میدی کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حوثیوں نے منگل کی صبح دوبارہ جاسوس ڈرون کے ذریعے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یمنی فوج اور اتحادی فورسز نے ان کے ایرانی ساختہ ڈرو ن کو مار گرایا ہے۔