عرب فن کار نے سعودیہ میں خواتین کی ڈرائیونگ کے بارے میں کیا کہا؟
سعودی عرب کے ایک مشہور فن کار محمد عبدہ نے مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ کے حوالے سے آنے والے کل سعودی عرب پر بھاری ذمہ داریاں عاید ہوں گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک ریکارڈڈ فوٹیج میں محمد عبدہ نے کہا ہے کہ ’میری بیٹی اور میرا خاندان اور آپ کی بیٹی اور آپ کا خاندان جلد ڈرائیونگ کرے گا۔ ان کے حوالے سے ہمارے اوپر بھاری ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں۔
عرب فن کار کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ترقی اور روایات دونوں کی حفاظت کرناہوگی اور دنیا کو یہ بتانا ہوگا کہ ہم اس تاریخی واقعے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے بچوں اور اہل خانہ کے تحفظ اور سلامتی کے بھی ذمہ دار ہیں۔ ہرفرد پر اس کی حیثیت کے مطابق ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں۔
-
سعودی عرب میں سینما کھلنے کےمصر پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
سعودیی عرب میں 35 سال کے وقفے کے بعد سینیما گھروں کی بحالی مصر اور سعودی عرب کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی ہر دلعزیزاوٹنی کوحنوط کردیا گیا
سعودی عرب میں اونٹوں کے شوقین حضرات کے دلوں میں گھر کرنے والی خوبصورت اونٹنی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب پر حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام
سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ...
مشرق وسطی