شام میں امریکی فوجی اڈے پر فرانسیسی ایلیٹ فورس کی آمد ورفت
ترک خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ نےمقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانسیسی ایلیٹ فورس کی یونٹوں کے اہلکار شام کی الحسکہ گورنری میں رمیلان کے مقام پرقائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ علاقہ کرد جنگجوؤں کے زیرانتظام ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرانسیسی فوج کے ایک ذریعے نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امریکی فوج کی عدم موجودگی میں فرانسیسی فوج حرکت میں آئے گی۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈےکو شام اور عراق میں آمد ورفت کے موقع پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ رمیلان کے فوجی اڈے پر آمد کا مقصد وہاں پر قیام کرنا نہیں۔
تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ایلیٹ فورس کے اہلکار اپنی بکتر بند گاڑیوں پر امریکی فوجیوں اور کرد جنگجوؤں کے ہمراہ منبج، الرقہ اور دیر الزور میں مشترکہ گشت بھی کریں گے۔
’اناطولیہ‘ کو اپنے ذریعے سے اطلاع ملی ہے کہ کرد جنگجوؤں نے منج شہر میں فرانسیسی فوج کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ شمالی شام کے پانچ مقامات پر فرانسیسی فوج کے 70 اہلکار موجود ہیں۔ یہ فوجی داعش کے خلاف سرگرم عالمی عسکری اتحاد کے مشن کا حصہ ہیں۔ انہیں تلہ المشتی النور، عین العرب،[کوبانی]، صرین، عین عیسیٰ اور خراب العاشق کے مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 29 مارچ کو شام میں ڈیموکریٹک فورس پر مشتمل کرد جنگجوؤں کے ایک وفد نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں سے ملاقات کی تھی۔
فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر میکروں کرد فورسز اور ترکی کے درمیان عالمی برادری کے تعاون سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
-
ترکی، ایران اور روس شام کی وحدت برقرار رکھنے پرمتفق
پریس کانفرنس کے دوران تینوں وزرائے خارجہ نے الزام لگایا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں ...
بين الاقوامى -
امریکا کا شام سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں : روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے باور کرایا ہے کہ اگرچہ واشنگٹن یہ کہہ چکا ہے کہ اس ...
مشرق وسطی -
روس کا دوما میں کیمیائی معائنہ کاروں سے "غیر جانب داری" کا مطالبہ
روسی وزارت خارجہ نے تنظیم برائے امتناع کیمیائی ہتھیار (او پی سی ڈبلیو) کے معائنہ ...
مشرق وسطی