مسجد نبوی : روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچانے والے راستے کی تزئین مکمل
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین رضی اللہ عنہما کی قبور پر سلام کے لیے پہنچانے والے راستے کو تیار کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ گزر گاہ کے قالین کو سبز رنگ کے انتہائی قیمتی قالین سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
مسجد نبوی میں شعبہ قالین کے سربراہ بندر الحسینی کے مطابق سُرخ رنگ کے سابقہ قالین کو اب سبز رنگ کے قالین سے بدل دیا گیا ہے۔ باب السلام سے لے کر باب البقیع تک ان کی مجموعی تعداد 250 ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسجد نبوی کی زیارت کرنے والے ہر شخص کو عبادات اور روضے پر سلام پیش کرنے کے دوران پر سکون ماحول اور ہر ممکن سہولت اور آرام پیش کرنا ہے۔
-
دیکھیے.. مسجد نبوی سے براہ راست نشر ہونے والی پہلی اذان
مدینہ منورہ میں 66 برس قبل مسجد نبوی کے مؤذن شیخ عبدالعزیز بخاری نے اذان دی تو یہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد نبوی میں خود کش دھماکے کے سہولت کار کے خلاف فرد جرم پیش
کچھ عرصہ پیشتر مسجد نبوی کے قریب خود کش بم دھمکاکے میں معاونت کرنے والے سعودی ملزم ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی : نمازیوں اور زائرین کی سہولت کے واسطے نئے اقدامات
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ ...
مشرق وسطی