’مکونو‘ سمندری طوفان کا خطرہ، اومان کے ساحل پر ہائی الرٹ
سمندری طوفان ’مکونو‘ یمن کے جزیرہ سقطری سے ٹکرانے اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد خلیجی ریاست سلطنت اومان کے ساحل تک جا پہنچا ہے جہاں اومان کی حکومت نے ساحل پرہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
’العربیہ‘ کے مطابق سمندری حدود میں آنے والی ظفار گورنری اور دیگر ساحلی علاقوں میں اسپتالوں کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
اومان کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کا دوسرا بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈہ 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا ہے جب کہ ساحلی علاقے میں ہنگامی حفاظتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
حکومت نے شہریوں کو نشیبی علاقوں اور ساحل سمندر کے قریب جانے سے منع کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مکونو طوفان ہفتے کو علی الصباح ساحلی شہر صلالہ سے ٹکرائے گا۔ دو لاکھ آبادی والے اس شہر میں بھی نقصانات کا اندیشہ ظاہر کا جا رہا ہے۔
-
یمنی جزیرہ سقطری سمندری طوفان مکونو کی زد میں، دسیوں افراد لاپتا اور بے گھر
یمن کا جزیرہ سقطری جمعرات کو سمندری طوفان مکونو کی زد میں آگیا ہے جس کے ...
بين الاقوامى -
برطانوی وزیر خارجہ کا یمن بحران پربات چیت کے لیے اومان اور سعودی عرب کا دورہ
برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن آج بدھ سے خلیجی ممالک کا دو روزہ دورہ کررہے ...
بين الاقوامى -
اومان : مسقط میں پاگل نے پولیس اہلکار کو چاقو گھونپ کر جان سے مار دیا
خلیجی ریاست اومان (عُمان ) کے دارالحکومت مسقط میں واقع ایک شاپنگ مال ...
بين الاقوامى -
سعودیہ پر تنقید، بھارتی عالم دین اومان سے بے دخل
خلیجی ریاست سلطنت اومان نے اپنے ہاں قیام پذیر ایک بھارتی مسلمان مذہبی رہ نما ...
بين الاقوامى