سعودی عرب : قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے دو ججوں سے پوچھ گچھ
سعودی عرب میں عدلیہ سپریم کونسل کے سربراہ داکٹر ولید الصمعانی نے ہدایت جاری کی ہے کہ الجوف صوبے میں ایک سرکاری تقریب کے دوران قومی ترانے کی ادائیگی کے وقت کھڑے نہ ہونے والے دو ججوں کے ساتھ پوچھ گچھ کی جائے۔
دوسری جانب وزارت انصاف کے ترجمان منصور القفاری کا کہنا ہے کہ قومی ترانے کی ادائیگی کے وقت احتراما کھڑا ہو جانا یہ مقامی اور عالمی سطح پر ایک منظور شدہ امر ہے۔ اس حوالے سے عدلیہ سے منسلک کسی شخصیت کی جانب سے ایسا کوئی بھی تصرّف ناقابل قبول ہے جو قومی علامتوں کے عدم احترام کو ظاہر کرے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے گزشتہ روز ایک اخباری متن کو سامنے لایا گیا تھا جس میں مذہبی طور پر قومی رسومات اور علامتوں کے تصور کو تسلیم نہ کیے جانے کے معاملے پر روشنی ڈالی گئی۔ متن میں "قومی ترانے کے لیے کھڑے ہونے" کے حوالے سے شرعی تصور اور احکامات اور مذہبی شخصیات کے درمیان اختلاف کو زیر بحث لایا گیا۔ ساتھ ہی الجوف صوبے میں سرکاری تقریب کے دوران دو مذہبی رہ نماؤں کی جانب سے قومی ترانے کے وقت بیٹھے رہنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی تصویر پیش کی گئی۔
-
سعودی عرب کا یمن کے شہر مآرب میں علاقائی ہوائی اڈے کی تعمیر کا اعلان
یمن کے مشرقی شہر مآرب میں سعودی عرب نے ہوائی اڈے سمیت شہری ڈھانچے کی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: عمرہ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید
سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس [جوازات] کے مطابق عمرے کے لئے دنیا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں جنسی ہراسیت کو فوجداری جرم قرار دینے کی تحسین
سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی رکن لینا المعینا نے مملکت میں جنسی ہراسیت کو ...
بين الاقوامى