سعودیہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیےسوا لاکھ خواتین کی درخواستیں
خواتین ڈرائیونگ قوانین کا احترام کریں:وزارت داخلہ
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عاید پابندی ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ملک میں خواتین کو پیشہ وارانہ انداز میں ڈروائیونگ سکھانے کے لیے چھ ٹریننگ مراکز قائم کیےہیں جب کہ ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کےحصول کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خواہاں خواتین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔
میجر جنرل منصور الترکی نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ کی آزادی اور اپنے حق کے استعمال کے ساتھ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور ٹریفک کے ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندیں کریں۔ انہوں نے محکمہ انسداد ہراسانی کو بھی متحرک رہنے کی تاکید کی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم کرنے کے اعلان پر گذشتہ روز عمل درآمد کردیا گیا جس کے بعد سعودی عرب کے شہروں میں بڑی تعداد میں خواتین کو ڈرائیونگ کرتے دیکھا جا رہا ہے۔
-
سعودی خواتین کار کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی چلانے لگیں!
سعودی عرب میں چند ماہ پہلے تک تو خواتین کو کاریں چلانے کی اجازت سے متعلق ...
بين الاقوامى -
آزادی : سعودی خواتین کا کاریں چلاتے ہوئے پہلا یادگار اور تاریخی سفر
سعودی خواتین اتوار کی صبح جب بیدار ہوئیں تو وہ بالکل ایک نئے ملک میں ...
بين الاقوامى -
خواتین کے گاڑی چلانے کے سعودی معیشت پر مثبت اثرات
سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کے فیصلے کے اثرات نہ صرف مملکت میں ...
مشرق وسطی