سعودی طلبہ کے لیے 17 ممالک میں اسکالر شپ کی 6 ہزار نشستیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں اسکالر شپس کا ایک نیا مرحلہ متعارف کرایا گیا ہے۔ سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی کے مطابق بیرونی اسکالر شپ سے متعلق خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تیرہویں مرحلے کا آغاز رواں ہفتے کی ابتدا میں ہوا ہے۔ ڈاکٹر العیسی کا کہنا ہے کہ اس نئے مرحلے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، ایئر ٹرانسپورٹ اور صحت کے میدان میں مختلف نوعیت کی اسپیشلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وزارت تعلیم میں اسکالرشپ سے متعلق امور کے سکریٹری ڈاکٹر جاسر الحربش نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ نئے پروگرام کے تحت سعودی نوجوان طلبہ اور طالبات کو دنیا کی بڑی اور نامور جامعات میں تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد مملکت کے ویژن 2030 پروگرام کے سلسلے میں بہترین افرادی قوت تیار کرنا ہے۔

الحربش کے مطابق سعودی عرب میں معذور افراد کے لیے بھی اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے تا کہ ان افراد کو بھی اپنے وطن کی خدمت کا موقع مل سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں