الحدیدہ جیل میں قیدیوں اور حوثی ملیشیا میں تصادم
قیدیوں کا دوسری جیلوں میں منتقلی کے خلاف احتجاج
یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کے قائم کردہ عقوبت خانے میں پابند سلاسل قیدیوں اور باغی عناصر کے درمیان اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب باغیوں نے قیدیوں کو الحدیدہ کی مرکزی جیل سے صنعاء، حجۃ اور دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کی۔
’العربیہ‘ چینل کی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے قیدیوں کو ظالمانہ طریقے سے دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کی تو اس پر قیدی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے جیلروں اور حوثی باغیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر قیدیوں اور باغیوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے الحدیدہ سینٹرل جیل سے قیدیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ سزائے موت کے قیدیوں کو میدان جنگ میں لے جانے کی کوششیں شروع کی ہیں، جس پر قیدی سخت غصے میں ہیں۔
کشیدگی کے نتیجے میں تین قیدی زخمی ہوگئے تاہم کشیدگی کے فوری بعد فائرنگ کےنتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات آ رہی تھیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثی باغیوں کے سات رکنی عملے نے جیل میں گھس کر قیدیوں کو زد و کوب کیا۔ اس کے نتیجے میں قیدی مشتعل ہو گئے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے قیدیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ بھی کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں الحدیدہ جیل میں قیدیوں اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
Video from the inside walls of Al-Hodeidah province central’s prison after the Houthi militias storming it in order to take prisoners to the front lines of the battle front. Prisoners are calling for help.#Houthi _Crime_In_Hodeidah_Prison pic.twitter.com/1EURs0siDh
— معمر الإرياني (@ERYANIM) June 28, 2018