درعا میں ہلاک شامی فوجی افسران کی تدفین
شام کے ری پبلیکن گارڈ سے وابستہ دو سینیر فوجی افسروں کی جنوبی شہر درعا میں اپوزیشن کے ساتھ لڑائی میں ہلاکت کے بعد گذشتہ روز سرکاری اور فوجی اعزاز واکرام کےساتھ ان کی تدفین کی گئی۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق مقتول شامی فوجی افسروں کی آخری رسومات میں سول اور عسکری قیادت اور مقتولین کے ورثاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دونوں فوجی افسروں کو قتل ہونے کے بعد میجرجنرل کے عہدے پر ترقی بھی دی گئی۔
اخباری رپورٹس کے مطابق درعا میں ہلاک ہونے والے مجنر جنرل عماد عدنان ابراہیم کو اللاذقیہ گورنری میں اس کے آبائی شہر ’بیت یاشوط‘ میں دفن کیا گیا۔ جنازے کے موقع پر مقتول فوجی افسر کے اقارب شامی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خیال رہے کہ مقتول میجر جنرل عماد ابراہیم کی صدر بشارالاسد کے ہمراہ یاد گاری تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آچکی ہیں۔ جنرل عماد ابراہیم کا بشارالاسد کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔
درعا میں ہلاک ہونے والے دوسرے فوجی افسر میجر جنرل یوسف محمد علی کو طرطوس گورنری کے ’الدیکیش‘ شہر میں دفن کیا گیا۔ جنرل یوسف علی بھی درعا میں جبلہ کے مقام پر شامی باغیوں کے ایک حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ درعا میں اسدی فوج اور اس کی معاون ایرانی اور روسی افواج کے آپریشن کے دوران اپوزیشن کے حملوں میں شامی فوج کے 100 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
ترکی کی فوج عراقی کردستان میں 20 کلو میٹر تک اندر آ گئی
عراقی کردستان کے صوبے اربیل میں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج ایک بار پھر ...
بين الاقوامى -
بغداد حکومت کا کردستان میں سرکاری ملازمین اور سکیورٹی فورسز کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق بغداد حکومت نے ...
مشرق وسطی -
عراق: کردستان کے دونوں ہوائی اڈّے بین الاقوامی پروازوں کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے منگل کے روز عراقی کردستان میں اربیل اور سلیمانیہ کے ...
مشرق وسطی