حوثیوں نے الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ سے انخلاء کی اقوام متحدہ کی تجویز مسترد کر دی
نیویارک میں "العربيہ" کے نمائندے کے مطابق حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ سے انخلاء سے متعلق اقوام متحدہ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ باغیوں نے بندرگاہ کے انتظامی امور اقوام متحدہ کے حوالے کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
اس کے مقابل حوثیوں نے تجویز پیش کی ہے کہ الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ کے انتظامی امور باغیوں اور اقوام متحدہ کے پاس مشترکہ طور پر ہوں۔
یہ بات ایک بند کمرے کے اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھ نے سلامی کونسل کو صنعاء اور عدن میں اپنی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا۔
ادھر سلامتی کونسل نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں ایک سیاسی حل کی جانب پیش قدمی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں میں تعمیری حیثیت سے شامل ہوں۔ سلامتی کونسل نے الحدیدہ کی بندرگاہ کو کھولے رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔
اس سے قبل یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ نے گزشتہ تین روز کے دوران صنعاء میں بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے حوثیوں کے سرغنے عبدالملک الحوثی سمیت باغی ملیشیا کی قیادت کو الحدیدہ شہر اور بندرگاہ حوالے کر دینے پر قائل کرنے کی کوشش کی تا کہ سیاسی حل کے لیے مشاورت دوبارہ شروع کی جا سکے۔
صنعاء میں باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ باغیوں کی نام نہاد سپریم کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے ایلچی سے مطالبہ کیا کہ اُن کے حالیہ منصوبے پر جواب دینے کے واسطے حوثیوں کو تھوڑا وقت دیا جائے۔ ذرائع کے نزدیک حوثی رہ نما صرف وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ وہ الحدیدہ کی جانب مزید کمک بھی بھیج رہے ہیں۔
-
یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ غلط معلومات پر مبنی ہے: عرب اتحاد
یمن میں قانونی حکومت کے حق میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب اتحاد ...
بين الاقوامى -
یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں حوثیوں کی پھیلی قبریں، بھاری جانی نقصان کی عکاس
یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں حالیہ دنوں کے دوران میں حوثی ملیشیا کا عرب ...
بين الاقوامى -
یمن : الحدیدہ کے قیدیوں کی جانب سے مدد کی اپیل
یمن کے شہر الحدیدہ میں مرکزی جیل کے قیدیوں نے جمعے کی شام آئینی حکومت، مغربی ساحل ...
مشرق وسطی