یمن سے متعلق اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ غلط معلومات پر مبنی ہے: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں قانونی حکومت کے حق میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف برسرپیکار عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ غلط مولممات پر مبنی ہے اور اس کی تیاری میں مقامی ویب گاہوں اور ذرائع پر انحصار کیا گیا ہے۔

کرنل ترکی المالکی نے سوموار کو سعودی دارالحکومت الریاض میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کا یمنی دارالحکومت صنعاء میں صرف ایک دفتر کام کررہا ہے اور یہ عام بات ہے۔اس سے ہر کوئی آگاہ ہے۔یمن میں اقوام متحدہ کی تنظیموں اور اس کی ایجنسیوں کے کام کے لیے ماحول بھی سازگار نہیں ہے۔

انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تناظر میں اقوام متحدہ کے نمائندوں نے برسرزمین صورت حال کا جائزہ لینے کے بجائے مقامی ویب گاہوں اور ذرائع سے معلومات حاصل کرکے یہ رپورٹ مرتب کی اور پھر اس کا تجزیہ کیے بغیر ہی اس کو جاری کردیا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں