عیسیٰ مسیح ہونے کا دعویدار عراقی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
عراق کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر عیسیٰ مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر ایک معمر شخص کی خبریں وائرل ہوئیں جن میں اسے ایک ریکارڈڈ فوٹیج میں خود کو مسیح قرار دیتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
گرفتاری کے بعد اس کی ایک دوسری فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے اس نے مسیح ہونے کا دعویٰ ’لاعلمی‘ میں کیا تھا۔
پہلی فوٹیج میں اس نے اپنا تعارف ’الدنیوی ھاشم سھم جبر‘ کرایا اور کہا کہ حقیقت میں وہ ’یسوع مسیح‘ ہیں اور اُنہیں خدا نے زمین میں عدل وانصاف کے قیام کے لیے مامور کیا ہے۔ فوٹیج میں اسے صاف دکھائی نہیں دیا گیا تاہم اسے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’مجھے تمام مذاہب‘ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور عیسیٰ مسیح ہونے کے نام نہاد دعوے دار کو بغداد کے قریب الکرخ کے مقام سے گرفتار کرلیا۔
اس کی سوشل میڈیا پر آنے والی فوٹیج اور بیانات پر شہریوں نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے اس کے دعوے کو مذاق میں اڑا دیا ہے۔
-
عراق میں ایک انتخابی امیدوار کا نبوت کا جھوٹا دعویٰ
الیکشن جیتنے کے لیے مذہب کو استعمال کرنے کی بھونڈی کوشش
مشرق وسطی -
پاپائے روم کا عراق کو بیش قیمت کار کی قیمت کا عطیہ
وٹیکن کی طرف سے کل اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاپائے روم ...
بين الاقوامى -
’حضرت مسیح کی تقلید میں پانی پر چلنا جان لیوا ثابت ہوا‘
مگر مچھوں نے دریا میں چلنے والے پادری کو چیر پھاڑ کرکھالیا
ایڈیٹر کی پسند