.

اسرائیل نے حلب میں النیرب ہوائی اڈّے کے نزدیک بم باری کی: شامی حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حلب صوبے میں النیرب عسکری ہوائی اڈّے کے شمال میں ایک عسکری ٹھکانے کو اسرائیلی میزائلوں نے نشانہ بنایا۔

شامی حکومت کے زیر انتظام ایک ایجنسی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں مادی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چند روز قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اُس نے "شام میں تین عسکری ٹھکانوں پر حملہ کیا اور یہ کارروائی شام کی جانب سے ایک ڈرون طیارے کے اسرائیل میں دراندازی کے جواب میں کی گئی تاہم طیارے کا راستہ روک لیا گیا"۔

اسرائیل کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران اُس نے شام کے اندر درجنوں ایرانی اہداف پر کاری ضرب لگائی۔ یہ حملے اُن میزائلوں کے داغے جانے کے جواب میں کیے گئے جن میں مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے میزائلوں کے داغے جانے کی نسبت ایران کی جانب کی۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے شام میں بعض دیگر ٹھکانوں پر بھی فضائی حملے کیے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ وہ قافلے تھے جو لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے لیے اسلحہ لے کر جا رہے تھے۔