یمن : شادی کی تقریب پر حوثیوں کا راکٹ حملہ ، متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
یمن کے شمال مشرقی صوبے الجوف میں خواتین کے لیے مخصوص شادی کی ایک تقریب پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا کیٹوشیا راکٹ گرنے کے نتیجے میں 5 یمنی شہری جاں بحق ہو گئے۔
یمنی خبر رساں ایجنسی نے الجوف جنرل ہسپتال کے ایک طبی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے بعد پانچ خواتین اور بچوں کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا جب کہ متعدد زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے۔
ایک عسکری ذریعے کے مطابق حوثی ملیشیا نے الجوف صوبے کے شہر الحزم میں ایک مکان پر کیٹوشیا راکٹ داغا، اس مکان میں شادی کے موقع پر خواتین جمع تھیں۔
-
یمن کے جزیرے سقطری کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ
یمن کے جزیری سقطری کے شمال مغربی علاقے میں اتوار کی صبح شدید زلزلہ آیا ہے۔ ...
بين الاقوامى -
یمن: باقم ضلع میں السابح کے پہاڑی سلسلے پر سرکاری فوج کا کنٹرول
یمن میں سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ صوبے کے شمال میں علب کے محاذ پر نئی ...
بين الاقوامى -
یمن : عرب اتحاد کے حملوں اور فوج کی جوابی کارروائی میں 45 حوثی باغی ہلاک
حوثی باغیوں کے صعدہ اور التحیتا میں حال ہی میں چھن جانے والے علاقوں پر دوبارہ ...
بين الاقوامى