سعودی عرب اور خلیج میں 83 برس کا طویل ترین چاند گرہن دیکھا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آئندہ ہفتے سعودی عرب میں گزشتہ 83 برسوں کا طویل ترین چاند گرہن ہو گا۔ اس بات کا اعلان Arab Union for Astronomy and Space Sciences کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے الزعاق نے بتایا کہ "27 جولائی 2018 بروز جمعہ ہونے والے اس چاند گرہن کے عمل کا کُل دورانیہ 100 منٹوں سے زیادہ ہو گا اور یہ نصف کرہ ارض پر مختلف سطح پر دیکھا جا سکے گا۔ سعودی عرب اور خلیج میں یہ چاند گرہن مکمل طور پر دیکھا دیکھا جائے گا جو رات 9:24 سے شروع ہو کر رات 1:19 تک جاری رہے گا"۔

یاد رہے کہ چاند گرہن ایک فلکیاتی مظہر ہے۔ یہ اُس وقت رونما ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین ایک ہی رخ میں آ جاتے ہیں اور زمین کا سایہ چاند سے منعکس ہونے والی سورج کی روشنی کو چُھپا لیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں