سعودی عرب : شادی میں ہوائی فائرنگ نے دولہا کی بہن کی جان لے لی
سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کے ایک گاؤں میں ہونے والی شادی کی تقریب اُس وقت سوگ میں بدل گئی جب غلطی سے ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
مملکت کے جنوبی علاقے میں اکثر شادیوں میں ہوائی فائرنگ کا رواج ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق واقعے میں جان سے ہاتھ دھونے والی خاتون دولہا کی بہن ہے۔ اس کے علاوہ فائرنگ سے دولہا کے بھائی کی بیوی بھی زخمی ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جازان صوبے کی انتظامیہ نے شادی بیاہ کے موقع پر آتشی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے ممانعت کر رکھی ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو جیل اور مالی جرمانے کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔
جازان صوبے کے گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے تمام ضلعوں اور متعلقہ مراکز اور اداروں کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ شہریوں میں اس بات کی آگاہی پیدا کریں کہ اس نوعیت کے تصرفات سنگین نوعیت کی خلاف ورزی ہیں اور نظام کے تحت یہ قابل سزا افعال کے زمرے میں آتے ہیں۔
-
بریدہ میں چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، سعودی افسر سمیت دو افراد جاں بحق
سعودی عرب کے شہر بریدہ میں ایک چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ...
بين الاقوامى -
غزہ پٹی : دراندازی کے الزام میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد کے نزدیک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ...
مشرق وسطی -
جواں سال فلسطینی نرس اسرائیلی سنائپرز کی فائرنگ سے شہید، ماں صدمے سے نڈھال
اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں پیش ...
مشرق وسطی