امریکا میں ڈوب کر فوت ہونے والے سعودی طلبہ کے لیے کنگ عبدالعزیز ایوارڈ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکا میں انسان دوست جذبے کی خاطر اپنی جان قربان کر دینے والے دو سعودی طالب علموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو اعلی ترین درجے کا کنگ عبدالعزیز ایوارڈ دیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں طالب علموں میں سے ہر ایک کے ورثاء کو دس لاکھ ریال بھی دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا میں زیر تعلیم سعودی طالب علموں جاسر الیامی اور ذیب الیامی ریاست میساچوسٹس میں دو امریکی بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کے دوران اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے تھے۔
دونوں طالب علموں کے اہل خانہ کا استقبال آج منگل کے روز جدہ میں کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور ان کے اس دلیرانہ اقدام کو انسانیت کو بچانے کا عمل قرار دیا گیا۔
-
سعودی عرب: انٹرنیشنل َہنی فیسٹول میں رنگوں اور خوشبوؤں کی بہار
سعودی عرب کے صوبے الباحہ میں انٹرنیشنل ہَنی فیسٹول کا 11 واں ایڈیشن جاری ہے۔ ...
مشرق وسطی -
’’شاہراہ ِمکہ اقدام‘‘ سے عازمینِ حج کا سعودی عرب میں داخلہ آسان
سعود ی عر ب نے عازمینِ حج کے حجاز ِمقدس میں باسہولت پہنچنے کے لیے حال ہی ...
بين الاقوامى -
تصاویر کے آئینے میں : زرعی پیداوار سے بھرپور سعودی عرب کا ضلع بیشہ
سعودی عرب کا ضلع بیشہ زرعی پیداوار سے بھرپور اپنی مختلف وادیوں کے سبب شہرت کا حامل ...
مشرق وسطی