گولہ باری کے بعد شام میں داعش اور اسد رجیم کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بُدھ کو شام کی طرف سے داغے گئے دو گولے اسرائیل کے اندر گر کر پھٹے جس کے جس کے بعد فوج نے شام میں ’داعش‘ اور اسدی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر گولہ باری کے بعد جوابی کارروائی میں شام کے اندر بمباری کی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شام کے اندر توپ خانے سے بھی گولہ باری کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔

ادھر ’العربیہ‘ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ شام میں ’داعش‘ کے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا گیا جب کہ اسد رجیم کے ایک کمپاؤنڈ پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

بُدھ کے روز شام کے سویداء شہر میں متعدد مقامات پر ’داعش‘ کے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ شام کے دیگر علاقوں سے ’داعش‘ کا صفایا کردیا گیا ہے مگر سویداؑء شہراوراس کے دارالحکومت پر ’داعش‘ کا قبضہ بدستور موجود ہے۔ دہشت گردوں کے بم دھماکوں اور خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 220 تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں