وادی گولان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 7 جنگجو ہلاک
شام کے علاقے وادی گولان میں اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں کم سے کم سات جنگجو ہلاک ہوگئے۔ عبرانی ریڈیو کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کی شام کی گئی۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فوج نے وادی گولان میں ایک کارروائی میں سات عسکریت پسند ہلاک کردیے۔ تاہم اس کارروائی کی تفصیلات بتانے والے ذرائع کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ادھراسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وادی گولان میں ایک مسلح دہشت گرد گروپ کو نشانہ بنایا گیا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا کارروائی میں عسکریت پسندوں کا جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔
انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’آبزر ویٹری‘ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وادی گولان میں سرکاری فوج اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں سرحدی علاقے سے ’اے کے 47‘ رائفل اور ایک بم بھی ملا ہے۔
-
اسرائیل کی شام کے وادی گولان میں القنیطرہ کے مقام پر بمباری
قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام کے وادی گولان میں سرحد سے متصل ...
مشرق وسطی -
شام سے مقبوضہ وادی گولان پر 55 میزائل داغے گئے: حسن نصراللہ
’شام کی جنگ ایک نیا موڑ اختیار کر گئی ہے‘
مشرق وسطی -
وادی گولان پر میزائل حملوں کی منصوبہ بندی جنرل سلیمانی نے کی تھی: اسرائیل
اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ جمعرات کو مقبوضہ وادی گولان پر شام کے اندر سے ...
بين الاقوامى