یمن: تعز کا گورنر قاتلانہ حملے میں محفوظ
یمن کے شہرتعز کے گورنر پرمنگل کے روز قاتلانہ حملہ کیا گیا مگر وہ بال بال بچ گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تعز صوبے کے گورنرامین احمد محمود مغربی عدن میں فورتھ ملٹری زون کے کمانڈر جنرل فضل حسن کی رہائش گاہ سے باہر نکلے تو ان کے قافلے پر دستی بم پھینکے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں میں گورنر محمود اور ان کے بعض ساتھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے فوری بعد ایمبولینسیں اورامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی تھیں۔