مَسعَی کی توسیع کا منصوبہ، ایک گھنٹے میں تقریبا سوا لاکھ افراد کی گنجائش
مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے نتیجے میں مَسعَی (سَعِی کرنے کی جگہ) میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار کے قریب حاجی سعی کر سکیں گے۔
مسجد حرام کی تمام منزلوں پر مَسعَی کا مجموعی رقبہ 1.25 لاکھ مربع میٹر کے قریب ہو گا۔ سعودی حکومت مناسک حج کے دوران رش کو کم کرنے کے لیے اس گنجائش کو یقینی بنانے کے واسطے کوشاں ہے۔
سعودی عرب نے حرمین شریفین میں ترقیاتی منصوبوں کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیحات میں رکھا ہے۔ اس کا مقصد معتمرین اور حجاج کی شکل میں آنے والے لاکھوں زائرین کے واسطے کشادہ جگہ کی فراہمی ہے۔
رش کے سیزن کے دوران گزر گاہوں اور پُلوں کے ذریعے مجمع اور ہجوم کو منظّم کر کے آمد و رفت کو آسان بنانے کی کوششیں واضح طور پر نمایاں ہو رہی ہیں۔
-
نئے ترقیاتی منصوبےکے تحت50 لاکھ عازمینِ حج کی میزبانی چاہتے ہیں: شہزادہ خالد
گورنر مکہ اور سعودی عرب کی مرکزی حج کمیٹی کے صدر شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ...
بين الاقوامى -
عازمینِ حج کی خدمت ہمارے ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے : شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ عازمینِ حج کی ...
بين الاقوامى -
حج تحائف کی سب سے زیادہ شاپنگ سعودی کرتے ہیں!
فریضہ حج کی ادائی کے بعد تمام حجاج کرام اپنی بساط کے مطابق اپنے اپنے دوست احباب ...
مشرق وسطی