یورپی ممالک نے اسرائیل کو فلسطینی گاؤں برباد کرنے کے حوالے سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپ کے بڑے ممالک کی جانب سے ایک نادر نوعیت کا مشترکہ بیان جاری ہوا ہے جس میں اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینی گاؤں خان الاحمر کو برباد کرنے سے باز رہے۔

پیر کے روز جاری بیان میں فرانس، جرمنی، اسپین اور برطانیہ کا کہنا ہے کہ اس گاؤں کا تزویراتی محل وقوع "مستقبل کی فلسطینی ریاست کے حصّوں کو باہم رکھنے" کے لیے اہم ہے۔

بیان کے مطابق گاؤں کے خاتمے اور نقل مکانی کے مقامی آبادی پر انتہائی خطرناک نتائج مرتّب ہوں گے۔

اسرائیل کا دعوی ہے کہ خان الاحمر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے گاؤں کی آبادی کو 12 کلو میٹر دُور مقام پر دوبارہ بسانے کی پیش کش کی ہے۔

مخالف حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاؤں کے خاتمے کا مقصد ایک اسرائیلی بستی قائم کرنے کے لیے جگہ حاصل کرنا ہے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے خان الاحمر گاؤں ختم کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں