عراق : شمالی شہر بیجی میں کار بم دھماکا ، 6 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کے شمالی شہر بیجی کے نزدیک بدھ کو ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے ایک بیان میں اس بم دھماکے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بارود سے بھری کار کو بیجی کے نزدیک شاہراہ پر واقع ایک ریستوراں کے باہر دھماکے سے اڑا یا گیا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اس کار بم حملے کا ہدف کیا تھا اور نہ کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

بیجی دارالحکومت بغداد سے 255 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے 2014ء میں عراق کے شمالی شہروں پر یلغار کے وقت اس شہر اور یہاں واقع تیل صاف کرنے کے بڑے کارخانے پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔تاہم عراقی فوج نے شدید لڑائی کے بعد 2015ء میں اس شہر کا کنٹرول واپس لے لیا تھا۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے گذشتہ سال دسمبر میں داعش کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان کیا تھا لیکن عراقی فورسز اس جنگجو گروپ کا ابھی تک مکمل خاتمہ نہیں کرسیڑ ہیں۔اس سے وابستہ جنگجو ماضی میں اپنے زیر قبضہ رہنے والے عراق کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں