جرمن چانسلر کے ساتھ اختلافات کے بعد داخلہ انٹیلی جنس کے سربراہ برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جرمنی میں داخلہ انٹیلی جنس کی ایجنسی کے سربراہ کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت مذکورہ سربراہ کے جرمن چانسلر اینگلا میرکل کے ساتھ ملک میں مہاجرین کے خلاف تشدد کے حوالے سے اختلافات کے بعد سامنے آئی ہے۔

منگل کے روز میرکل کے دفتر سے جاری مختصر بیان میں بتایا گیا کہ جرمن انٹیلی جنس ایجنسی BFV کے ڈائریکٹر Hans-Georg Maassen کو وزارت داخلہ میں ایک دوسرے منصب پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ جو میرکل اور ان کے حکمراں اتحاد میں شامل دو دیگر جماعتوں کی مشترکہ بات چیت کے بعد سامنے آیا ،،، اسے اتحادی بلاک میں قدامت پسندوں کی شکست شمار کیا جا رہا ہے۔

بائیں بازو کے سوشل ڈیموکریٹس اور میرکل کی جماعت کے بعض لوگ داخلہ انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ماسین کی برطرفی کے خواہاں ہیں۔ اس کی وجہ ماسین کا کچھ عرصہ قبل ملک کے مشرقی شہر کیمنٹس میں مہاجرین مخالف عناصر کی جانب سے مرتکب پرتشدد کارروائیوں پر حرکت میں نہ آنا تھا۔

ماسین نے 2012ء میں یہ منصب سنبھالا تھا۔ ان پر دائیں بازو کی جماعت کے ارکان کے ساتھ رابطوں کا بھی الزام تھا جن کی ماسین کو تردید کرنا پڑی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں