لیبیا: فائز السراج کی کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد و بدل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کی کابینہ میں وسیع پیمانے پر رد وبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں تبدیلی کامقصد تمام نمائندہ طبقات کو حکومت میں حصہ دینا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ اور اسٹیٹ کونسل نے قومی وفاق حکومت کی صدارتی کونسل کی تشکیل نو کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ بھی حکومت میں تیزی کے ساتھ تبدیلیوں کے لیے کوشاں ہے۔

طرابلس میں حکومت کےایک ذرئعے بے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ کونسل کےچیئرمین فائز السراج کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس طرابلس میں ہوا جس میں موجودہ حکومت میں تبدیلیوں کو حتمی شکل دی گئی۔ تبدیلی کے بعد وجود میں آنے والی کابینہ کا اعلان رواں اکتوبر کے وسط میں‌ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ضروری تبدیلی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کئی وزیروں کے قلم دان تبدیل کیے گئے ہیں جب کہ متعدد نئے وزارتی قلم دان بھی شامل کیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، معیشت اور انصاف پر فائز وزراء کوتبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائز السراج حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے پارلیمنٹ اور ریاستی کونسل کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں تاکہ قومی وفاق سے نمائندہ قومی حکومت تشکیل دی جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں