مشکل گھڑی میں اردن کی حکومت اور عوام کا پورا ساتھ دیں گے : شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کے روز اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
اس موقع پر شاہ سلمان نے بحیرہ مردار کے سیلاب میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اردن کے فرماں روا سے تعزیت کی۔ سعودی فرماں روا نے زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی دعا بھی کی۔
جمعرات کے روز اردن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آگیا۔ اس دوران بحیرہ مردار (البحر المیت) کی وادی میں ڈوب کر کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 44 لا پتا ہو گئے۔ علاوہ ازیں 35 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔ جاں بحق اور متاثرہ افراد میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
ٹیلیفونک رابطے میں خادم حرمین شریفین نے باور کرایا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے سعودی عرب اردن کی حکومت اور عوام کی خدمت کے واسطے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔
اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم نے خادم حرمین کے مخلصانہ جذبات اور ہمدردی اور ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے اردن کے ساتھ کھڑے ہونے پر شاہ سلمان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔
-
سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سے خاشقجی خاندان کی الریاض میں ملاقات
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے یمامہ محل الریاض میں خاشقجی ...
بين الاقوامى -
شاہ سلمان نے سعودی عرب کے سرکاری ملازمین کا سالانہ بونس بحال کردیا
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف مرکز کی دربدر یمنیوں میں 92 ٹن امدادی خوراک کی تقسیم
سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے یمن کے صوبہ مآرب میں ...
بين الاقوامى