ایرانی شدت پسند تہران میں یورپی یونین کا دفتر کھولنے کے سخت خلاف
یورپی دفتر تہران میں جاسوسی کا اڈا ثابت ہوگا: نقوی حسینی
ایران کے شدت پسند حلقوں نے تہران میں یورپی یونین کا نمائندہ دفتر کھولنے کی کوششوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ وقومی سلامتی کمیٹی کے رکن حسین نقوی حسینی نے تہران میں یورپی یونین کا دفتر کھولنے کی اجازت دینے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران میں یورپی یونین کے دفتر کے قیام کی اجازت دینے سے امریکا کی ایران پر پابندیوں کو غیر موثر نہیں بنایا جا سکتا۔
ایرانی نیوزایجنسی "YJC " سے بات کرتے ہوئے الحسینی نے کہا کہ تہران میں یورپی یونین کو دفتر قائم کرنے کی اجازت دینا ایران کی جاسوسی کی اجازت دینے کے مترادف ہے۔ اس دفتر کے قیام کے بعد ہماری مالیاتی اور اقتصادی معلومات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ایرانی شدت پسند رہ نما نے کہا ہمیں یورپی یونین کی طرف سے معاونت کی کوئی ضرورت نہیں۔ یورپی ملکوں نے ہماری کوئی مدد نہیں کرنی۔ وہ صرف ہماری جاسوسی کرنا چاہتے ہیں۔
نقوی الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ پوری ایرانی قوم کو تہران میں یورپی یونین کے دفتر کے قیام کی کوششوں پر تشویش ہے۔ یورپ ہمارے اندرونی امور میں مداخلت کے لیے راہ تلاش کررہا ہے۔ یہی مرکز کل کو ہمارے خلاف عالمی اداروں میں رپورٹیں پیش کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ یورپی یونین کے نمائندہ دفتر کے بعد تہران آنے والا کوئی بھی یورپی سفیر یا وزیر ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا۔
-
امریکا اور ایران کے درمیان مسقط میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف
ایران کے ایک سرکردہ عہدیدار نے انکشاف کیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان خلیجی ...
مشرق وسطی -
"فیس بک" نے ایران کے حامی درجنوں اکائنٹ بلاک کردیے
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ "فیس بک" نے ایران کی حمایت اور امریکا میں حساس ...
بين الاقوامى -
ایران میں جبر وتشدد اور پھانسیوں کی نئی لہر :اقوامِ متحدہ کے نمایندہ کی رپورٹ
ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندہ ...
بين الاقوامى