حوثی باغیوں نے صنعاء سے سینیر فوٹو گرافراغواء کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء سے ایک سینیر فوٹو گرافر اورصحافی حامد القعود کو یرغمال بنانے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مقامی نیوز ویب سائیٹس کے مطابق حوثی ملیشیا نے صنعاء میں صدارتی محل کے قریب سے صحافی اور کیمرہ مین القعود کو اغواء کیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کیمرہ مین حامد القعود یمن کے تجزیہ نگار اور دانشور محمد القعود کے صاحب زادے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں