حاکم دبئی کی دیوالی تہوار پرمودی کو ہندی زبان میں مبارک باد
حاکم دبئی اور متحدہ عرب امارات کےنائب صدر الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بدھ کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر کے ذریعے "ہندی" زبان میں دیوالی کے تہوار کی مبارک باد پیش کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ محمد بن راشد نے ایک ٹویٹ انگریزی اور دوسری ہندی زبان میں کی جس میں انہوںنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پوری انڈین قوم کو دیوالی کے تہوار پر امارات کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔ الشیخ محمد بن راشد نے لکھا کہ "میر تمنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیوالی کا تہوار منانے والے تمام لوگوں کی خوشیاں دوبالا ہوں۔ امید ہے دیوالی منانے والے محبت اور امید کی کرن ہم سب کے لیے روشن کریں گے"۔
दिवाली के शुभ अवसर पर भारत के प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी @narendramodi और सभी मनानेवालों को मेरे और UAE वासीओं की ओर से हार्दिक शुभकामनायें!
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 7, 2018
सद्भावना और आशा का प्रकाश आजीवन हमारे साथ रहे।
कृपया UAE में अपनी दिवाली की तस्वीरें हमारे साथ share करें। #UAEDiwali
On behalf of the people of the UAE. I wish @narendramodi and all who are celebrating Diwali a happy and joyful festival. May the light of love and hope shine on us all.
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 7, 2018
I encourage you to share your pictures of Diwali celebrations in the United Arab Emirates! #UAEDiwali
الشیخ محمد بن راشد نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں دیوالی کی تقریبات کی تصاویر کو #UAEDiwali. پرشیئر کریں۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہندو 7 نومبر کو دیوالی کا تہوار مناتے ہیں۔ ہندومت کے پچاری دن کے پہلے حصے میں مندروں میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ اس موقع پر نئے کپڑے خریدے جاتے اور انواع اقسام کے کھانے پکائے جاتے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے کو ملتے اور انہیں دیوالی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ہندوئوں کی مذہب کتب میں دیوالی کو روشنیوں، نور اور سایہ کا تہوار قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موقع پر شمعیں بھی روشن کی جاتی ہیں۔