بحر احمر میں حوثیوں کی بارود سے بھری کشتی تباہ کردی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب کے شہر جازان کو حوثی باغیوں کی خطرناک دہشت گردی سے بچاتے ہوئے بارود سے بھری کشتی تباہ کردی۔

العربیہ کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے بارود سے بھری یہ کشتی سعودی عرب کے ساحلی سرحدی شہر جازان کی جانب روانہ کی گئی تھی جسے عرب اتحادی فوج نے بحر الاحمر میں فضائی حملے میں تباہ کردیا۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کو عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب کے علاقائی پانی میں‌ تیزی کے ساتھ ساحل کی طرف بڑھنے والی کشتی کی نشاندہی کی جس کے بعد اس کشتی تباہ کردی۔ اس کشتی پرکوئی جنگجو سوار نہیں تھا بلکہ اسے وائر لیس راڈار کی مدد سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں