یو اے ای نے اقوام متحدہ کی میزبانی میں سویڈن میں یمن امن مذاکرات کی حمایت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات نے سویڈن میں اس سال کے آخر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام سویڈن میں مجوزہ امن مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ قبل از وقت بھی ان مذاکرات کے انعقاد کا حامی ہے۔

یو اے ای کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ ہم قبل از وقت بھی اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویڈن میں مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں‘‘۔

انھوں نے کہا کہ یمنی حکومت کا حامی عرب اتحاد تمام فریقوں پر زور دے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعہ کو یمنی بحران پر بحث کے دوران میں سیاسی عمل کی بحالی کے لیے موقع سے فائد ہ اٹھائے ۔

انور قرقاش مزید لکھتے ہیں کہ ’’ ہم اسی ہفتے ابوظبی میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی میزبانی کے منتظر ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں