مصر : چرچ کی صفائی کرنے والی مسلمان لڑکیوں کی تصاویر کی پذیرائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں سوشل میڈیا پر بعض مسلمان مصری لڑکیوں کی تصاویر گردش میں آئی ہیں جن میں وہ منگل کے روز المنیا صوبے کے شہر ملوی میں ایک چرچ کے اندر صفائی میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصاویر ملک کے جنوب میں اسوان کے علاقے میں ایک قبطی مسیحی نوجوان کی ہلاکت کے چند روز بعد سامنے آئی ہیں۔ اس نوجوان نے حملے کا نشانہ بننے والی ایک مسلمان لڑکی کا دفاع کرتے ہوئے جان دے دی تھی۔

ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور اس اقدام کو مصر میں مسلمانوں اور قبطیوں کے درمیان محبت، رواداری اور یک جہتی کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

مصری لڑکیوں نے پیغمبر اسلام کی ولادت کے مہینے میں چرچ کے دورے کا فیصلہ کیا اور وہاں کے ذمے داران سے چرچ صاف کرنے کی اجازت طلب کی۔ اس کا مقصد چرچ کو اُن قبطیوں کے لیے تیار کرنا تھا جو بدھ کے روز اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے وہاں آئیں گے۔

مصری حلقوں نے اس امر کو خاص طور پر سراہا ہے کہ رواداری کا یہ اقدام المنیا صوبے میں سامنے آیا ہے جہاں کچھ عرصہ قبل قبطیوں پر ایک دہشت گرد حملے میں 7 افراد کی جان چلی گئی تھی۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں