موصل: شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کا سنیوں کی مسجد پر قبضہ
عراق کے شمالی شہر موصل میں سنی وقف کی ایک مسجد پر شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کی فورس کے قبضے اور اس کا نام بدلنے کے بعد شہر میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔
نینوی صوبے میں سنی وقف کے ڈائریکٹر ابو بکر کنعان نے صوبے کے گورنر نوفل العاکوب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موصل کی مسجد الارقم پر الحشد الشعبی کا قبضہ ختم کروانے کے لیے مداخلت کریں۔
گورنر کے نام بھیجے گئے خط میں العاکوب نے لکھا کہ "ایسے وقت میں جب ہم موصل کو داعش تنظیم سے آزاد کرائے جانے کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی منا رہے ہیں ،،، الحشد الشعبی ملیشیا کی ایک فورس نے موصل کے علاقے المثنی میں جامع مسجد الارقم پر قبضہ کر لیا ہے۔ ملیشیا نے اس پر جامع مسجد الوحدہ الاسلامیہ کی تختی نصب کر دی ہے۔ اس فورس نے مسجد پر دھاوے کے وقت کہا تھا کہ اس کا مقصد یکجا نماز قائم کرنا ہے تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ یہ فورس مسجد کو اپنا مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہے"۔
المساجد وبيوت الله هي لكل المسلمين
— النائب احمد الجبوري (@ahmedaljubore1) December 10, 2018
والتجاوز عليها مرفوض قطعيا، وعملية الاستحواذ على جامع الأرقم في الموصل من قبل مجموعة من الحشد امر لا نقبل به.
وعلى السيد القائد العام ورئيس هيئة الحشد الشعبي التدخل السريع لإخراجهم ومحاسبتهم ، لان هذا الفعل لا يخدم المصلحة الوطنية pic.twitter.com/ligOl0VW4J
دوسری جانب عراقی رکن پارلیمنٹ احمد الجبوری نے پیر کی شب اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ جامع مسجد الارقم پر الحشد الشعبی کا دھاوا اور قبضہ کسی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ "مساجد یعنی اللہ کے گھر یہ ہر مسلمان کے لیے ہوتے ہیں۔ ان کو لپیٹ میں لینے کا عمل یکسر طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ الحشد الشعبی کے سربراہ پر لازم ہے کہ وہ ان عناصر کو باہر نکالنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔ اس لیے کہ یہ فعل کسی طور بھی قومی مفاد میں نہیں"۔
یاد رہے کہ موصل کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے چند روز قبل مطالبہ کیا تھا کہ الحشد الشعبی ملیشیا کو شہر سے نکال دیا جائے۔
-
عراق کی سرحد محفوظ بنانے میں الحشد الشعبی کے سرکاری کردار کا مطالبہ
عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ "عصائب اهل الحق" کے سربراہ قیس الخزعلی ...
مشرق وسطی -
عراق شام سرحد پر الحشد الشعبی ملیشیا کے وجود میں اضافہ
عراق میں انبار صوبے کے مغربی حصّے میں شیعہ ملیشیا "الحشد الشعبی" کے ...
مشرق وسطی -
عراق : داعشیوں کی الحشد الشعبی ملیشیا میں شمولیت
عراق میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنے کے بعد اب داعشی عناصر نے شیعہ ...
مشرق وسطی