شام: سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے ہجین کا قصبہ داعش سے واپس لے لیا
شام میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے جمعے کو علی الصبح ملک کے مشرق میں "داعش" کے اہم ترین اور آخری سب سے بڑے گڑھ ہجین قصبے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
اس بات کا اعلان شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے کیا۔
المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "ایک ہفتے کی گھمسان کی لڑائی اور شدید گولہ باری کے بعد سیرین ڈیموکریٹک فورسز (کرد اور عرب گروپوں کا اتحاد) نے (واشنگٹن کے زیر قیادت) بین الاقوامی اتحاد کی سپورٹ سے داعش تنظیم کو ہجین قصبے سے باہر نکال دیا"۔
یہ قصبہ عراقی سرحد کے متوازی شامی صوبے دیر الزور کے دیہی علاقے میں واقع ہے۔
-
'داعش' دولت مند دہشت گرد تنظیم کیسے بنی؟
سال 2018ء کے دوران اس سے گذشتہ برس یعنی 2017ء کی نسبت "داعش" کی دہشت ...
مشرق وسطی -
جرمنی: دہشت گردی کی سازش میں داعش کی سہولت کار خاتون گرفتار
جرمن حکام نے ایک 40 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر شبہہ ہے کہ اس نے انتہا پسند ...
بين الاقوامى -
لبنان میں کرسمس پر فوج اورعبادت گاہوں پر 'داعش' کی حملوں کی سازش ناکام
لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المنشق نے کہا ہے کہ پولیس نے' داعش' کی ملک میں دہشت گردی ...
مشرق وسطی