یمن میں امن کا راستہ بدستور مشکلات سے بھرپور ہے: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ یمن میں دیر پا امن کے قیام کا راستہ اب بھی کئی مشکلات سے بھرپور ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں آئینی سیاسی حکومت کی عمل داری کی بحالی اور سیاسی عمل کے حوالے سے اقوام متحدہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز "انگریزی" زبان میں ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یمن میں امن کے قیام کے لیے ہمارے سامنے اب بھی مشکلات ہیں مگر یہ اس باب میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن میں دیر پا امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کا سرگرم رہنا ضروری ہے۔ اماراتی وزیر مملکت نے کہا کہ یمن میں قیام امن سلامتی کونسل کی قرار داد 2216 کی روشنی میں ہونی چائیں۔
The road ahead remains bumpy but the significant breakthrough will make peace possible . The UN led Yemeni owned process is necessary to sort out contending aspirations. Yet established references including UNSCR 2216 essential.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) December 14, 2018
The day after Sweden brings hope to Yemen. A first & important step towards a sustainable political outcome. We will continue to support the political & humanitarian process as well as plans for reconstruction.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) December 14, 2018
اماراتی وزیر نے مزید کہا کہ یمن میں امن وامان کی بحالی کے لیے سویڈن کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات اہم پیش رفت ہے اور یہ یمن کے مستحکم مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد بن سکتے ہیں۔
انور قرقاش نے کہا کہ متحدہ عرب امارات یمن میں سیاسی عمل، انسانی امداد اور جنگ سے تباہ حال علاقوں کی تعمیر نو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں فوجی کارروائی نے حوثی ملیشیا کو مذاکرات اور حکومتی نمائندوں سے بات چیت پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
The Coalition’s fundamental argument that military pressure will bring political results & that Hodeida is critical to the process has proven right. Now we must concentrate on building on Sweden.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) December 14, 2018
Longer term we seek a Yemen at peace with itself & its neighbors. Where the State is effective not powerful parallel militias controlled externally. A Yemen looking towards the future with confidence.
— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) December 14, 2018
-
سعودی عرب نے یمن کی ڈوبتی معیشت کو کیسے سہارا دیا؟
یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بغاوت کے بعد تیزی کے ساتھ یمنی معیشت زوال کا شکار ...
مشرق وسطی -
یمن بارے امن مذاکرات کے نتائج پرسلامتی کونسل میں بحث
یمن میں جاری لڑائی کے خاتمے کے حوالے سے سویڈن کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے ...
مشرق وسطی -
یمن کے سمجھوتوں میں سعودی ولی عہد نے اہم کردار ادا کیا: گوتیریس
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ...
بين الاقوامى