بغداد : گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک راکٹ گرے
عراق میں العربیہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک زور دار دھماکے کی آواز سنے جانے کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ نمائندے کے مطابق یہ سائرن امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹوں کے گرنے کے بعد بجائے گئے۔
یہ خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ عراق کے خفیہ اور غیر اعلانیہ دورے کی تکمیل اور روانگی کے کچھ دیر بعد آئی۔ ٹرمپ کا یہ دورہ ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا۔
ٹرمپ کا طیارہ بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق 7:16 پر عراق کے مغربی صوبے انبار میں الاسد ایئر بیس پر اُترا۔ بعد ازاں امریکی صدر نے عسکری قیادت سے ملاقات کی اور امریکی فوجیوں سے بات چیت کی۔
امریکی صدر کے دورے کے خفیہ ہونے کے باوجود افغانستان میں امریکی فورسز میں کمی لانے اور شام سے فورسز کو مکمل طور پر واپس بلانے کے فیصلوں کے بعد ٹرمپ کے اس دورے کے بارے میں قیاس آرائیاں پھیل چکی تھیں۔
-
شام پرحملوں میں فضائی حدود کی خلاف ورزی پرلبنان کا اسرائیل سے احتجاج
لبنان نے شام پرحملوں کے لیے اپنی فضائی حدود پامال کرنے پرایک بار پر اسرائیل سے سخت ...
مشرق وسطی -
اسرائیل مسلسل شام کی خود مختاری کو پامال کررہا ہے: روس
اسرائیل کی جانب سے شام میں فضائی حملوں پر روس نے صہیونی ریاست کو شدید تنقید کا ...
مشرق وسطی -
ترک فوج کی شام میں موجودگی چڑھائی کے زمرے میں آتی ہے : جرمن پارلیمانی رپورٹ
جرمنی کی پارلیمان کے لیے ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ...
بين الاقوامى